Friday, 29 November 2024


گردے کا بڑا ہونا ایک خطرناک علامت

 

ایمز ٹی وی(صحت) انسان کے جسم میں ایک دماغ، ایک دل، دو پھیپھڑے سمیت دیگر اہم اعضاء ہوتے ہیں جو کہ متفرق عمل سے گزارنے کے بعد آکسیجن کو خون کے ذریعے جسم کے متعلقہ حصوں تک پہنچاتے ہیں۔ ہمارے جسم کے وہ اعضاء جوکہ خون کی صفائی کا اہم کام سرانجام دیتے ہیں ان کو گردے یا کڈنی کے نام سے پہچانا جاتا ہے لیکن اگر کسی کا گردہ بڑا ہوجائے تو کیا ہوتا ہے۔ خون پہنچانے کے عمل کے دوران ہمارے جسم کے اعضاء کئی اقسام کا فضلہ بھی پیدا کرتے ہیں تاہم اس فضلے کو صاف کرنے کی ذمے داری قدرت کی طرف سے گردے کو سونپی گئی ہے۔ ہمارے گردے اپنا کام صحیح طور پر سرانجام دینے کیلئے نہایت مستعدی سے جدوجہد کرتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپکے گردے میں بڑا ہونے یا اسکی کام کرنے کی صلاحیت دگنی ہونے کی سکت بھی ہوتی ہے۔ اگر کسی شخص کا ایکسیڈنٹ ہوجائے یا پھر اسکو کسی حادثے کا سامنا کرنا پڑا اور اگر اسکا ایک گردہ نکال دیا جائے تو وہ ایک صحت مند زندگی ایک گردے کیساتھ بھی گزار سکتا ہے کیونکہ قدرتی طور پر ہمارے گردے میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ اگر ایک گردہ نکال دیا جائے تو دوسرا گردہ خودبخود اپنا کام بہتر طور پر سرانجام دینے کیلئے بڑا ہوجاتا ہے۔ گردے خون کی صفائی کے علاوہ جسم میں موجودمعدنیات اور مائع میں توازن سرانجام دیتا ہے۔ اسکے علاوہ یہ جسم میں نمک کی مقدار اور بلڈ پریشر میں توازن رکھنے کا اہم کام بھی کرتا ہے۔ تاہم آپکے گردے بھی خرابی کا شکار ہوسکتے ہیں اس صورت میں اسکو ڈائیلاسس کے عمل یا ضرورت پڑنے پر پیوندکاری کے عمل سے گزارا جاتا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment