Friday, 29 November 2024


ایف بی آر کی نئے سال کی تیاریاں

ایمزٹی وی(بزنس)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آئندہ مالی سال کے فنانس بل کی تیاری کا کام شروع کرتے ہوئے نجی شعبے سے ٹیکس تجاویز طلب کرلیں۔ایف بی آر نے آئندہ مالی سال کے فنانس2017/18 بل کی تیاری شروع کردی ہے۔

اس ضمن میں ایف بی آر نے15 جنوری 2017 تک نجی شعبے سے بجٹ تجاویز طلب کی ہیں اور کہا ہے کہ بجٹ تجویز کے ساتھ اس کی منطق اور اس کے اثرات بھی تحریری طور پر لکھ کر بھیجے جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے ایف پی سی سی آئی(کراچی،اسلام آباد اور لاہور)سمیت دیگر تمام چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز، اسٹاک ایکس چینجز، آل پاکستان بار ایسوسی ایشن، پاکستان بزنس کونسل، امریکن بزنس کونسل آف پاکستان، آل پاکستان یونائیٹڈ ریٹیلرز ایسوسی ایشن، انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹس سمیت دیگر تنظیموں سے کہا ہے کہ وہ 15 روز میں اپنی بجٹ تجاویز غور کیلئے ار سال کردیں۔

Share this article

Leave a comment