Friday, 29 November 2024


قومی ٹیم کو ایک اور شرمناک شکست کا سامنا

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس)آسٹریلیا نے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کواننگز اور 18رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ، دوسری اننگز میں میزبان ٹیم کینگروز کی برتری ختم کرنے میں ناکام رہی اور گرین شرٹس کو رواں سال 5ویں سیریز میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ۔

کپتان مصباح الحق اور یونس خان ایک بار پھر بڑی اننگز نہ کھیل سکے۔پہلی اننگز میں 9وکٹ 443رنز پر اننگز ڈیکلیئر کرنے والی پاکستان کرکٹ دوسری اننگز میں صرف163رنز ڈھیر ہوگئی ۔

آسٹریلیا نےمیچ میں ایک ہی باری کھیلی اور 8وکٹ پر 624رنز بنا کر گرین شرٹس کو میدان میں اترنے کی دعوت دی اور تین میچوں کی سیریز میں 2-0سے فتح حاصل کرلی۔

دوسری اننگز میں پاکستان ٹیم کے اوپنرز کوئی اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے اور سمیع اسلم 2 اور بابر اعظم صرف 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، مصباح الدین صفر، یونس خان 24 اور اسد شفیق 16 رنز پر ڈریسنگ روم پہنچ گئے ۔

گرین شرٹس کی طرف سے اظہر علی اور سرفراز احمد 43،43رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے ، اظہر علی نے پہلی اننگز میں 205رنز ناٹ آئوٹ بھی بنائے تھے،دیگر کھلاڑیوں میں محمد عامر 11جبکہ وہاب ریاض اور یاسر شاہ بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے،پہلی اننگز میں اچھا کھیلنے والے سہیل خان دوسری باری میں 10رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔

آسٹریلیا کی طرف سے اسٹارک اورہیزل ووڈ نےمیچ میں 5،5لائیون اور براڈ نے 4،4 پاکستانی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

دوسرے ٹیسٹ کے پانچویں روز میچ میںآج آسٹریلوی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز 465رنز 6وکٹ پر دوبارہ شروع کی ، تو اسٹیون اسمتھ اور مچل اسٹارک نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور میں تیزی سے اضافہ کیاتھا، دونوں نے ساتویں وکٹ پر 154رنز کی شراکت بھی قائم کری ہے۔

قومی ٹیم کو آج کی پہلی کامیابی مچل اسٹارک کی وکٹ پر ملی، جو برق رفتار 84 رنز اسکور کرکے سہیل خان کا تیسرا شکار بنے،اس کے بعد آٹھویں وکٹ نیتھن لیون کی یاسر شاہ نے حاصل کی، وہ 12 رنز بنا کر آئوٹ ہوئےتھے۔نیتھن لیون کے آئوٹ ہوتے ہی کینگروز کپتان نے اپنی اننگز 624رنز 8 وکٹ پر 181رنز کی برتری کے ساتھ ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کردیا تھا

 

Share this article

Leave a comment