Saturday, 30 November 2024


سی پیک عالمی معیشت کا محور ثابت ہوگا

ایمز ٹی وی(نئی دہلی) بھارتی میڈیا نے حقیقت کو تسلیم کر تے ہوئے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو گیم چینجر تسلیم کر لیا ۔


چین کے تعاون سے پاکستان میں تعمیر ہونے والے سی پیک منصوبے کو موجودہ صدی کا زبردست گیم چینجر پراجیکٹ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر رابطہ سازی نئی جیو پولیٹکس کی بنیاد ہے تو سی پیک کو موجود ہ صدی کا سب سے بڑا اور اہم منصوبہ قرار دیا جا سکتا ہے ۔


پیک کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس کے خدوخال سے واضح ہے کہ یہ کثیر الجہتی شاہراہوں ، پائپ لائنز اور تجارتی قافلوں سے حوالے سے ہے ،چینی صدر شی چن پنگ کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے ون بیلٹ ون روڈ کے تحت سی پیک انفراانسٹرکچر کا ایک ایسا بین البراعظمی منصوبہ ہے جو کہ موثر طریقے سے پاکستان کو ایشیا کا لاجسٹکس مرکزبنائے گاجس سے یہ عالمی معیشت کا محور ثابت ہوگا۔


سی پیک متعدد سطح پرکام کررہا ہے،علامتی طور پر یہ ایک ایسی زبردست گواہی ہے جو ثابت کرے گا کہ چین کے ساتھ اتحاد کے معاشی فوائد کیا ہوسکتے ہیں، عمومی طور پر اس کا موازنہ مارشل فنڈ کے ساتھ کیاجا سکتا ہے جوکہ امریکا کی جانب سے دوسری جنگ عظیم کے بعد جنگ کی تباہ کاریوں سے متاثرہ یورپ کی بحالی کے لیے مختص کیا گیا تھا۔


چینی عہدیدار بذات خود یہ کہتے ہیں کہ سی پیک صرف تجارت اور راہداری سے متعلق نہیں ہے بلکہ یہ پاکستان کو مستحکم کرنے کے لیے ہے اوراگر یہ منصوبہ کامیاب ہو گیا توچین پوری دنیا کے سامنے یہ موقف پیش کرے گا کہ اس نے وہ کردکھایا جو امریکا نہیں کر سکا۔


دوسری جانب سی پیک چین کی وہ اہلیت ثابت کرے گا کہ ایک بڑے پیمانے پر بیجنگ حکمت عملی کے ساتھ کیسے کام کرتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی اخبار دی ہندو نے بھی سی پیک کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے مودی سرکارکومشورہ دیا تھا کہ 64ممالک میں رابطہ سازی قائم کرنے والے اس عظیم منصوبے کی مخالفت ختم کی جائے اور فوری طور پر سی پیک کا حصہ بنیں

Share this article

Leave a comment