Friday, 29 November 2024


کھیلوں کی دنیا میں پاکستان کے لئے ایک اور اعزاز

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کے لئے ایک اور اعزاز علیم ڈار نے سب سے زیادہ میچز میں امپائرنگ کرنے کا ریکارڈ قائم کردیا۔

کرکٹ میں دوہزار سترہ کا آغاز پاکستان کے نام اعزاز کے ساتھ ہوا، پاکستانی کے علیم ڈار انٹرنیشنل کرکٹ سب سے زیادہ تین سو بتیس میچز سپر وائز کرنے والے امپائر بن گئے۔

علیم ڈار آج سے انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے میدان میں اترے تو بطور امپائر یہ ان کا 100 میچ تھا، میچ سے قبل علیم ڈار کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ علیم ڈرا کے کیرئیر کا تین سو بتیسواں میچ ہے، علیم ڈار اب تک 182 ایک روزہ، 109 ٹیسٹ اور 41 ٹی ٹونٹی میچز کے میدانوں میں ایمپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

علیم ڈار کا کہنا ہے سب سے زیادہ میچز سپروائز کرنا ان کیلئے اعزاز کی بات ہے، علیم ڈار علیم ڈار نے دو ہزار نو سے دوہزار گیارہ تک مسلسل تین بار امپائر آف دی ائیر کا ایوارڈ بھی حاصل کیا ہے، 2011 میں ہی علیم کو پاکستان کا سب سے بڑا سویلین ایوارڈ ’پرائڈ آف پرفارمنس‘ دیا گیا، 2013 میں انھیں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

 

Share this article

Leave a comment