Saturday, 30 November 2024


اظہرعلی اور یونس خان کا کرارا جواب

 

پاکستان کو فالوآن سے بچنے کے لیے اب بھی 213 رنز درکار ہیں۔ یونس خان اوراظہرعلی محتاط بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوے بالترتیب64 اور58 رنزبناکر کریز پر موجود ہیں۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے پہلی اننگز 538 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔پیٹر ہینڈس کومب نے بھی ڈیوڈ وارنر اور میٹ رینشا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سنچری اسکور کی۔آسٹریلیا نے پہلی اننگز 365 رنز

تین کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی اور میٹ رینشا اور پیٹر ہینڈس کومب نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 142 رنز کا اضافہ کیا۔20 سالہ میٹ رینشا بیس چوکوں کی مدد سے 184 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر عمران خان کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ہلٹن کارٹ رائٹ بھی37 رنز بناکر عمران خان کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ پاکستان کی پہلی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن

رہا اور چوتھے ہی اوور میں ہیزل ووڈ نے دو دھچکے پہنچائے۔ انھوں نے اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے شرجیل خان کو صرف چار رنز پر رینشا کے ہاتھوں کیچ کرایا اور چار گیندیں بعد بابراعظم کو صفر پر ایل بی ڈبلیو کردیا۔ اس سیریز میں پاکستان کے سب سے کامیاب بیٹسمین اظہرعلی ایک بار پھر ثابت قدمی سے ڈٹے نظر آئے اور وہ یونس خان کے ساتھ تیسری وکٹ کی شراکت میں 120

رنز کا اضافہ کرچکے ہیں۔ اظہرعلی کو اس وقت ایک موقع ملا جب نیتھن لائن کی گیند پر لیگ سلپ میں ڈیوڈ وارنر 51 رنز پر ان کا کیچ لینے میں ناکام رہے۔ یونس خان اس سیریز میں دوسری نصف سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اظہرعلی آسٹریلوی سرزمین پر ٹیسٹ سیریزمیں کسی بھی پاکستانی بیٹسمین کے سب سے زیادہ 390 رنز کے محسن خان کا ریکارڈ توڑنے کے لیے

اب صرف نو رنز دور ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment