Saturday, 30 November 2024


سابق آسٹریلوی کپتان کی مصباح پر شدید تنقید

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس)آسٹریلیا کے سابق کپتان ای ین چیپل نے مصباح الحق پرزہربھرےلفظی تیروں کی بارش کردی، انھوں نے کہا کہ پاکستان کو تو سڈنی ٹیسٹ سے پہلے ہی 42 سالہ کپتان کو ٹیم سے باہر کردینا چاہیے تھا۔

انھوں نے مزیدکہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ پلیئر پر چھوڑنا بکواس ہے، کسے کھیلنا ہے اورکسے نہیں یہ طے کرنا سلیکٹرز کا کام ہے، اگر ان کی پرفارمنس اچھی نہیں تو انھیں فارغ کریں۔تفصیلات کے مطابق سڈنی ٹیسٹ کے پہلے روز اپنی ٹیم کے ہاتھوں پاکستانی بولرز کی درگت بنتے دیکھ کر خود آسٹریلیا کے سابق کپتان ای چیپل بھی غصے میں بھڑک اٹھے۔ انھوں نے ایک ریڈیوانٹرویو میںکہا

کہ کھیلنا چاہتے ہیں یا نہیں یہ مصباح پر چھوڑدیا گیا حالانکہ فیصلہ کرنا سلیکٹرز کا کام ہے۔ چیپل نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ کیا ٹیم میں شمولیت کیلیے مصباح کی فارم کافی ہے تو اس کا جواب ہے اس وقت تو وہ بالکل بھی جگہ بنانے کے اہل نہیں ہیں، ان کی کپتانی بہت ہی عام قسم کی ہے اور بیٹنگ تو انتہائی خوفناک ہے، انھیں تو باہر کردینا چاہیے تھا خاص طور پر اس سیریز سے جس کا

پہلے ہی فیصلہ ہوچکا ہے، وہ اس وقت 42 برس کے ہیں، سڈنی میں ان کی جگہ کسی ایسے کو دی جاتی جس کا آپ کھیل میں مستقبل دیکھتے ہیں، اس کے بجائے یہ انتظار کرنا کہ کب مصباح خود ریٹائر ہونا چاہئیں گے مکمل طور پر بکواس ہے، اگر وہ زیادہ بہتر نہیں تو انھیں فارغ کریں۔

 

Share this article

Leave a comment