Friday, 29 November 2024


پانامہ لیکس کی سماعت، عمران خان نے تسبیح سنبھال لی

 

ایمز ٹئ وی (اسلام آباد) سپریم کورٹ میں پانامالیکس کی کے دوران عمران خان کی تسبیح نگاہوں کا مرکزرہی اور پی ٹی آئی کے چیئرمین متعدد بار اپنی نشست سے کھڑے ہوجاتے، پہلے ہی عمران خان کو کافی دیر بعد کرسی ملی تھی۔

گزشتہ روز دوران سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وقفے کے دوران انہوں نے باہرجاکرمیڈیا کے نمائندوں کو بریف کرنا شروع کردیا، لہٰذااس سے اجتناب کیاجائے ۔

ججز کے میڈیا سے متعلق بات کرنے پر عمران خان نے روسٹرم سنبھال لیا اور کہاکہ وہ حزب مخالف ہیں ، لہٰذا ان کا کام الزام لگانا ہے جبکہ ثابت کرنا حکومت کا کام ہے ، اس جملے پر کمرہ عدالت میں ایک زوردار قہقہ لگا۔ عمران خان ، اسدعمر اور جہانگیر ترین اپنے وکلاءکو سرگوشیوں میں مشورے بھی دیتے رہے۔

 

Share this article

Leave a comment