Friday, 29 November 2024


2017 کا پاکستانی فن وادب

 

ایمز ٹی وی (تعلیم) پاکستانی فن وادب صرف ملکی سرحدوں تک محدود نہیں رہا۔ اب دنیا بھر میں پاکستان فن و ثقافت اور ادب کی اپنی حیثیت ہے۔ اس میں جہاں گلوبلائزیشن کا کردار ہے، وہیں پاکستانی ادب اور فن کا معیاری ہونا بھی دنیا بھر میں اس کو مقبول بنانے کا سبب بنا۔

چند روز قبل ایسی کتابوں کی فہرست جاری ہوئی ہے جنہیں متوقع طور پر سال 2017 میں سب سے زیادہ پڑھا جائے گا، اور آپ کو جان کر خوشگوار حیرت ہوگی کہ اس فہرست میں 3 پاکستانی مصنفوں کی کتابیں بھی شامل ہیں۔

کراچی کی رہائشی صنم مہر ایک معروف ادیبہ اور صحافی ہیں اور وہ مختلف بین الاقوامی اخبارات و ویب سائٹس کے لیے لکھتی ہیں۔ ان کے لکھے ہوئے مضامین نہایت پر اثر ہوتے ہیں۔

صنم مہر: صنم مہر کی بہت جلد ایک کتاب منظر عام پر آنے والی ہے جو خود ساختہ غیرت کے نام پر قتل کی جانے والی ماڈل قندیل بلوچ پر لکھی گئی ہے۔ یہ کتاب ایک بہادر نوجوان لڑکی کی کہانی کو ایک نئے انداز سے پیش کرے گی۔

محسن حمید: محسن حمید پاکستانی نژاد برطانوی مصنف ہیں جو اس سے قبل ’دا ریلکٹنٹ فنڈامینٹلسٹ‘ نامی ناول لکھ چکے ہیں۔ ان کا ایک اور ناول رواں سال منظر عام پر آنے والا ہے۔ ’ایگزٹ ویسٹ‘ نامی اس ناول میں جلاوطنی کو موضوع بنایا گیا ہے۔

سبین جویری: سبین جویری کا ناول ’نو باڈی کلڈ ہر‘ ایک تخیلاتی ناول ہے تاہم یہ بینظیر بھٹو کے قتل کے واقعات سے متاثر ہوکر لکھا گیا ہے۔ ناول میں سیاست اور عدالتی نظام کو موضوع بحث بنایا گیا ہے۔

مصنفہ سبین کا کہنا ہے کہ صرف ایک بینظیر بھٹو ہی نہیں بلکہ برصغیر میں کئی خواتین سیاستدانوں کو قتل کیا گیا اور ان کا یہ ناول ان سب سے متاثر ہے۔

 

Share this article

Leave a comment