Friday, 29 November 2024


ملکہ حسن کے تاج پر منشیات کا دھبہ

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) لبنان کی ملکہ حسن نجہ گھمراوی کی کار سے ہیروئن بر آمد ہونے کے بعد منتظمین کی جانب سے ان سے ملکہ حسن کا تاج واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آسڑیلوی نژاد لبنان کی ملکہ حسن نجہ گھمراوی سڈنی میں تیزرفتاری سے اپنی گاڑی میں سفر کر رہی تھیں کہ پولیس کی جانب سے ان کی گاڑی کا پیچھا کیا گیا، تیزرفتاری کے باعث ملکہ حسن کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا جس کے بعد انہیں رکنا ہی پڑا۔

پولیس کی جانب سے ملکہ حسن کی گاڑی سے ہیروئن برآمد کی گئی، ملکہ حسن کی گاڑی سے 22 گرام آئس ہیروئبن سمیت بڑی نقد رقم بھی برآمد کی گئی ہے جب کہ گاڑی میں بیٹھے ایک اور شخص کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں کو پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا جہاں گرفتار شخص پر منشیات رکھنے کا جرم جب کہ ملکہ حسن پر ایک ہزار350 ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ دونوں پر منشیات رکھنے، سیٹ بیلٹ نہ باندھنے، تیز گاڑی چلانے سمیت دیگرالزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔

ملکہ حسن کی گاڑی سے منشیات برآمدگی کے بعد مقابلہ حسن کے منتظمین کی جانب سے نجہ گھمراوی سے ان کا تاج واپس لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ ملکہ حسن پرالزام تاحال ثابت نہیں ہوا لیکن ان سے مسلسل رابطہ کرنے کی کوشش میں ہیں لیکن ان کی جانب سے ایک بار بھی جواب نہیں دیا گیا۔

 

Share this article

Leave a comment