Friday, 29 November 2024


بھٹو کی سالگرہ،گروپ بندی کا نظر

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد )راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) پارٹی تنظیموں کی تحلیل کے بعد گروپوں میں بٹی پاکستان پیپلز پارٹی آج اپنے بانی چیئرمین سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی89ویں سالگرہ ڈیڑھ ڈیڑھ اینٹ کی مسجدبنا کر منارہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری پارٹی میں نئی روح پھونکنے کے لئے تنظیمیں توڑ کر اس کی رہی سہی طاقت کا بھی شیرازہ بکھیر چکے ہیں۔جس کا نتیجہ ہے کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت سے لے پارٹی یوم تاسیس اور اب بانی چیئرمین کی سالگرہ جیسے دن پر بھی کوئی مرکزی تقریب اس شہر میں نہیں ہوگی جس میں پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین سمیت پارٹی کے دو وزیر اعظم اور درجنوں کارکن اپنا خون بہا چکے ہیں۔گڑھی خدا بخش کے بعد پیپلز پارٹی کے لئے اہم ترین شہر راولپنڈی ہے۔لیکن بے نظیر بھٹو کے بعد اتنا ہی اس شہر کی سیاسی طاقت اور تنظیمی امور کو نظر انداز کرکے قائدین کی قربانیوں کوبے اثر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

شہر میں سیاسی قوت کے اظہارکیلئے بچی کھچی قوت بھی گروپ بندی کاشکار ہے۔مرکزی قیادت میں موجود بعض لوگوں کی طرف سے اس گروپ بندی کو ختم کرنے کی بجائے مزید ہوا دی جاتی ہے۔جس کا نتیجہ ہے کہ شہر میں پیپلز پارٹی ایک جماعت کی بجائے گروپوں کا مجموعہ نظر آرہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک ہی وقت میں یہ گروپ الگ الگ اپنی طاقت کے مظاہرے کی چکر میں جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں۔آج بانی چیئرمین کی سالگرہ کیلئے بھی شہر میں پارٹی کی بجائے گروپوں نے تقریبات کا اہتمام کررکھا ہے۔جن میں ناہید گروپ بھی شامل ہے۔

راولپنڈی سٹی پی پی پی کے نام سے تقریب تین بجے لیاقت باغ پارٹی آفس میں رکھی گئی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے رہنماؤں چوہدری ظہیر محمود،توقیر عباسی اور محمد شاہد کے زیر اہتمام آج دن 1بجے ہوٹل نزد موتی مسجد لیاقت روڈ پر ہو گی پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن ہوں گے ۔اسی طرح پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ملک مظہر کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو کی 89ویں سالگرہ کے سلسلے میں تقریب دن 3بجے مرکزی آفس مری روڈ ہو گی سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا۔ تقریب میں ملک مظہر، شکیل عباسی، شیخ مسعود صادق،ِ اقتدار شاہ ،امجد خان، محبوب سلطانہ ،ماسٹر بشیر، ملک ریاست افضل خان،بلقیس بیگم،رفعت شاہین، زیب النساء، طاہرہ پٹھانی ،اسحاق میر،چوہدری نوید صادق،خاور قریشی کے علاوہ دیگر کارکن شرکت کریں گے۔پیپلز پارٹی کے ایک رہنما نے کینٹ میں آٹھ جگہوں پر تقریبات کا اعلان کررکھا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment