Friday, 29 November 2024


پاکستان میں مذہبی و لسانی فسادات میں کمی۔

 

ایمز ٹے وی(اسلام آباد) پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی کی صورتحال کسی بھی ملک سے زیادہ بہتر ہے۔ یہ بات وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے گزشتہ روز اسلام آباد میں پاکستانی نژاد یورپین پارلیمنٹرینز اور برسلز میں سکیورٹی و ڈیفنس کمیٹی کے وائس چیئرمین افضل خان سے گفتگو میں کہی جن کے ہمراہ وفد میں لیڈز سٹی کونسل، انگلینڈ کے لیبر کونسلر اصغر خان اور مقامی بزنس مین شاہد حسین شاہ بھی موجود تھے۔

سردار محمد یوسف نے کہا کہ حکومت نے چاروں صوبوں میں بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے کافی کام کیا ہے۔ وزارت غیرمسلم کمیونٹی کے 10تہوار حکومتی سطح پر مناتی ہے جس میں تمام مذاہب کے لوگ شریک ہوتے ہیں‘ باہمی بات چیت سے غلط فہمیوں کا بھی خاتمہ ہوا ہے۔

غیرمسلم طلباء کیلئے خصوصی تعلیمی وظائف کا اجراء بھی اہمیت کا حامل ہے۔ نیشنل کمیشن فار مینارٹیز میں تمام مذاہب کی نمائندگی بھی شامل ہے۔ آئندہ کچھ دنوں میں وزیراعظم نواز شریف ہندوئوں کی مقدس جگہ کٹاس راج میں 36 نئے کمروں کا افتتاح کرینگے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے ملک میں بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی کی مجموعی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے۔a

 

Share this article

Leave a comment