Saturday, 30 November 2024


باپ کرپٹ لیکن بیٹا کرپشن کےخلاف

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے عمران خان کے بارے میں کہا کہ جس کا باپ کرپشن کی وجہ سے نوکری سے نکالا گیا وہ کرپشن کا الزام لگا رہا ہے، الزام اس پر لگایا جارہا ہے جو سٹیل کا سب سے بڑا بزنس مین تھا۔

پانامہ کیس کی سماعت کے بعد طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کوئی کام ڈھونڈناچاہیے،یہ الزام تو10 روزمیں ختم ہونیوالاہے۔عمران خان ہر اس شخص سے خوفزدہ ہیں جس کے نام کے ساتھ نواز لگا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جھوٹ کی بنیاد پر بنائے گئے کیس زیادہ دیر نہیں چلیں گے۔

ہم نے سی پیک بنایا، آپ نے صرف الزام لگایا ہے۔عمران خان آپ نے ساڑھے 3سال کوئی کام نہیں کیا۔مریم اورنگزیب نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کنفیوژن پر سیاست کی جاسکتی ہے کیس نہیں جیتا جاسکتا،تینوں درخواستیں متضادہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پتا چل چکاہے کہ انھوں نے صرف الزام لگایا تھا۔

تحریک انصاف کی الیکشن کمیشن میں پٹیشن ہے کہ مریم نواز صفدرعباس کی زیرکفالت ہیں۔جبکہ انوشے رحمان نے بھی کہا عمران خان کوالزامات لگانے میں شرمندگی نہیں ہوتی۔عمران خان بہتر جانتے ہیں کہ ان کے پاس الزامات کا پلندا ہے،ان کوالزامات لگانے میں شرمندگی نہیں ہوتی۔

ن لیگی رہنماﺅں نے کہا کہ کنٹینر اور پریس کانفرنس کی بنیاد پر کیس نہیں جیتے جاسکتے۔الزامات کے بعد عمران خان ایم این بھی رہ جائیں تو بڑی بات ہے۔الزامات لگانےوالے وزیراعظم نہیں بن سکتے ہیں۔ پانامہ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ہے۔

 

Share this article

Leave a comment