Friday, 29 November 2024


بین الاقوامی سپلائرز اور بڑے مسائل کی نشاندہی


ایمز ٹی وی(اسلام آباد) وزیر اعظم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ملکی برآمدات بڑھانے کے حوالے سے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔


اجلاس میں شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے وزیرا عظم نے کہا ہے کہ موجود ہ حکومت اپنی پالیسیوں کی بدولت اقتصادی میدان میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے جسے بین الاقوامی اداروں نے بھی تسلیم کیا ہے ۔”ہماری سٹاک مارکیٹس نے زبردست تیزی رہی جس سے افراط زر میں کمی واقع ہوئی اور سرمایہ کار پاکستان میں پیسہ لگانے پر آمادہ ہیں “۔


اجلاس کے دوران وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ برآمدات کے حوالے سے بین الاقوامی سپلائرز سمیت بڑے مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے جو پاکستان کی اشیاءکا مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ انہیں حکومت کی جانب سے ایگرو پروسیسنگ کیلئے پلانٹ اور مشینری کیلئے کیے جانے والے اقدامات، ٹیکنالوجی کو بہتر کرنے کیلئے فنڈز ، برینڈ اینڈ سرٹیفکیشن ڈویلپمنٹ، پروڈکٹ ڈویلپمنٹ پر فوائد اور اس سے وابستہ ٹیکسز سے بھی آگاہ کیا گیا ۔


اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ برآمدات کے شعبے کو فروغ دینے ، معیار ی انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے فنانس ڈویژن ، کامرس ڈویژن ، ایف بی آر بورڈ آف انویسٹمنٹ کو ہدایت کی کہ برآمدات کو بہتر کرنے کیلئے بہتر تجاویز تیار کی جائیں اور انہیں اگلی میٹنگ کے دوران کاروباری نمائندوں کی موجودگی میں پیش کیا جائے تاکہ انکی تجاویز بھی سامنے آسکیں ۔
میٹنگ میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیر تجارت خرم دستگیر خان ، وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال ، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر حکام بھی موجود تھے ۔

Share this article

Leave a comment