Friday, 29 November 2024


زبیر گل کو حملے میں منہ اور سر پر شدید چھوٹیں آئیں

ایمز ٹی وی(لند ن(عرفان الحق)مسلم لیگ برطانیہ کے صدر اور وفاقی کمشنر فار اورسیز پاکستانی زبیر گل رہائش گاہ پر قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ، دو افراد نے عورت کی مدد سے گھر میں گھس کر قاتلانہ حملہ کیا ۔


گذشتہ روز شام چار بجے کے بعد جب مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل اپنی ضعیف العمر والدہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھےتو ایک سکارف پہنے عورت نے دروازے پر دستک دی جب زبیر گل نے دروازہ کھولا تو اس عورت نے گاڑی کی خریداری کے متعلق باتیں شروع کردیں اور اسرار شروع کردیا کہ باہر آکر گاڑی چیک کروائیں۔ جب زبیر گل نے کہا کہ میرے پاس گاڑی کی چابی نہیں تو وہ عورت چلی گی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو نقاب پوش نوجوان آکر دروازے کے ساتھ چھپ جاتے ہیں۔ اور پھر وہی عورت آ کر دروازہ پر دستک دیتی ہے اور پھر گاڑی کے متعلق باتیں شروع کردیں۔ اسی اثنا میں دروازے کی اوٹ میں چھپے دونوں نوجوانوں نے گھر کے اندر گھس کر ان پر حملہ کردیا اور مار پیٹ شروع کردی۔ جبکہ زبیر گل کی والدہ کی مذاہمت پر ان کو بھی دھکا دیکر نیچے گرا دیا گیا۔


زبیر گل کو اس حملے میں منہ اور سر پر شدید چھوٹیں آئیں۔ جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں فوری طبی امداد دی گئی اور ان کی حالت خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں مسلم لیگی کارکن ہسپتال پہنچ گے۔ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زبیر گل کے بھائی اعجاز گل نے بتایا کہ ان کے بھائی کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ڈاکٹر اپنے معمول کی کاروائی کررہی ہے۔
بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زبیر گل کا کہنا تھا کہ ان کی کسی کے ساتھ ذاتی دشمنی نہیں ہے۔ کچھ پارٹی کے اندر ایسے معاملات چل رہے ہیں جس کے بارے میں اعلی قیادت کو پہلے سے ہی آگاہ کردیا گیا تھا۔


اس کے علاوہ واقع کی اطلاع ملنے کے بعد وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کےصاحبزادے حسن نواز نے زبیر گل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا جبکہ وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کی طرف سے نیک خواہشات ان تک پہنچائی۔ اور اس واقعے کی شدید مذمت بھی کی

Share this article

Leave a comment