Friday, 29 November 2024


موٹروے پولیس کا شرمناک کارنامہ

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) موٹروے پولیس کو پاکستان کی سب سے پروفیشنل پولیس فورس سمجھا جاتا ہے اور عمومی تاثر یہی ہے کہ اس کے اہلکار رشوت کے قریب بھی نہیں بھٹکتے لیکن

اب موٹروے پولیس کے ایک اہلکار نے ایسی حرکت کردی کہ پوری فورس کو ہی عوام کی نظروں میں شرمسار کردیا ۔

نجی آئل کمپنی ’’فیول ٹیک‘‘ کی ایک گاڑی مری ایکسپریس وے ٹول پلازہ پر رکی تو وہاں موجود موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر وقار نے اسے کسی وجہ کے بغیر روک لیا۔انسپکٹر وقار نے گاڑی اور اس کے کاغذات کا باریک بینی سے جائزہ لیا

اور جب اسے چالان کرنے کی کوئی وجہ سمجھ نہ آئی تو اس نے مضحکہ خیز اعتراض اٹھادیا کہ گاڑی کی ہیڈ لائٹس جاپانی ہیں جن کی پاکستان میں اجازت نہیں ہے، حالانکہ اس گاڑی کی ہیڈ لائٹس ہی نہیں بلکہ پوری گاڑی ہی جاپانی ہے جو حکومت پاکستان کی منظوری سے ہی درآمد کی گئی ہے۔

سب انسپکٹر وقار نے بہانہ تراشنے کے بعد گاڑی کے ڈرائیور سے انتہائی دیدہ دلیری کے ساتھ رشوت کا تقاضہ کیا اور من کی مراد پوری نہ ہونے پر ڈرائیور کے ساتھ سخت بدتمیزی کی اور اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا ۔ آئل کمپنی کے ذمہ داران نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ

وہ ایک باعزت کاروبار کر رہے ہیں جس سے نہ صرف ملکی معیشت کو خاطر خواہ فائدہ ہو رہا ہے بلکہ متعدد لوگوں کو روزگار بھی مل رہا ہے لیکن سب انسپکٹر وقار جیسی کالی بھیڑوں کی وجہ سے ان کے کام میں خلل پیدا ہورہا ہے اس لیے اس کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

 

Share this article

Leave a comment