Friday, 29 November 2024


پاک بحرین قابل فخر دوستی انسانیت کے پہلے باب کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیا

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے شاہ حمد نرسنگ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے خطاب کیا کہ شاہ حمدنرسنگ یونیورسٹی بحرین کا پاکستانیوں کیلئے شاندار تحفہ ہے۔ ہمیں پاکستانی اور بحرین کی دوستی پر فخر ہے۔237 کینال اراضی پر مشتمل یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ تقریب میں بحرین کے کمانڈو کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ نرسنگ یونیورسٹی کا قیام 2 ملکوں کی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں تعاون پر بحرین کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

مزید خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی صحت کے شعبے کے قیام میں ہماری کوششوں کا حصہ ہے۔حکومت نرسنگ یونیورسٹی کے ذریعے معیاری تربیت فراہم کرے گی،شاہ حمد یونیورسٹی تعلیمی میدان میں اہم کردادر ادا کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں نرسنگ کے شعبے پر توجہ نہیں دی گئی جس میں بہتری کیلئے حکومت اقدامات اٹھارہی ہے۔ہم سب یہاں مقدس فریضے کیلئے جمع ہوئے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نرسنگ شعبے کیلئے اہم ریفارمز متعارف کرادیں ۔ہم نے 2015 ءمیں صحت کا پروگرام شروع کیا،جس کے تحت نادارطبقوں کوصحت کی مفت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

تقریب کے آخر میں وزیراعظم نے تقریب کے شرکاءاور بحرین کے کمانڈو کا تقریب میں خیر مقدم کیا اور بحرین کا یونیورسٹی کے قیام میں تعاون پر شکریہ اداکیا۔

 

Share this article

Leave a comment