Friday, 29 November 2024


پاسپورٹ آفس کے حکام کو تمام واقعہ سے آگاہ کر دیا

 

ایمز ٹی وی(ننکانہ صاحب ) نئے پاسپورٹوں میں پن کوڈ مس پرنٹ ہونے سے عمرہ زائرین کے ویزے مسترد، صوبہ بھر کے زائرین کی وزیر داخلہ سے فوری مداخلت کی اپیل۔ہے

ننکانہ اور شیخوپورہ کے سرور بھٹی، شمائلہ بی بی و دیگر 20 سے زائد عمرہ زائرین نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے دو ماہ قبل ارجنٹ فیس پانچ ہزار روپے دے کر اپنے نئے پاسپورٹ بنوائے جو ہم نے عمرہ ایجنٹ کو ویزہ ٹکٹ وغیرہ کے لئے ایک، ایک لاکھ روپے دے کر جمع کروائے۔ جب ہمارے پاسپورٹ سعودیہ ایمبیسی سے واپس آئے تو معلوم ہوا کہ ہمارے پاسپورٹوں پر بک لیٹر نمبر کے آخری دو ہندسے مس پرنٹ ہونے سےو یزہ نہیں لگ سکتا۔

زائرین نے مزید بتایا کہ ہم نے شیخوپورہ اور ننکانہ پاسپورٹ آفس کے حکام کو تمام واقعہ سے آگاہ کیا مگر انہوں نے اپنی یا ادارے کی غلطی سے انکار کرتے ہوئے نئی فیسیں جمع کروانے کا کہا۔ صحافیوں کی تحقیقات کے مطابق اسلام آباد سے پرنٹ ہونے والے سینکڑوں پاسپورٹوں پر دو ماہ سے مس پرنٹ کی غلطی کو ادارے والے چھپارہے ہیں۔ صوبہ بھر کے سینکڑوں عمرہ زائرین و دیگر وزٹ وغیرہ پر بیرون ملک جانے والے متاثرین نے وزیر داخلہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں سابقہ رقم پر ہی نئے پاسپورٹ مہیا کئے جائیں

 

Share this article

Leave a comment