Friday, 29 November 2024


دہشت گرد تائی السیاری مطلوب افراد کی فہرست میں شامل


ایمز ٹی وی (ریاض) سعودی دارالحکومت ریاض میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے دو خطرناک دہشت گردوں کوہلاک کردیا جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوا ۔


سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریاض میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ اس دوران ایک اہلکار بھی زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ہلاک ہونے والوں میں ایک دہشت گرد خود کش بم دھماکوں میں استعمال ہونے والی جیکٹس بنانے کا ماہر تھا ۔

سعودی وزارتِ داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ہلاک ہونے والے دونوں دہشت گرد سعودی شہری ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد تائی السیاری مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا اور وہ لوگوں کو بھرتی کرنے کے بعد انہیں خود کش بمبار بننے کی تربیت دیتا تھا۔ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے بتایا کہ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والا دوسرا دہشت گرد اگست 2015 میں عصر کے علاقے میں مسجد پر ہونے والے بم دھماکے میں ملوث تھا۔ اس بم دھماکے میں پندرہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ انتہائی مطلوب افراد کی گرفتاری کے لیے خصوصی آپریشن کیا گیا اور دہشت گردوں نے بھر پور جوابی فائرنگ کی جس سے سکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار زخمی ہوا لیکن دونوں دہشت گرد مارے گئے۔اس کارروائی کی دوارن سکیورٹی فورسز نے دھماکہ خیز مواد سے بھری دو خود کش جیکٹس، دیسی ساختہ گرینڈ اور کیمیائی مواد اپنے قبضے میں لیا ہے۔یاد رہے کہ سنہ 2015 میں خصوصی افواج کے مرکز اور مدینہ میں مسجدِ نبوی کے قریب ہونے والے بم دھماکوں میں خود کش جیکٹس ہی استعمال کی گئی تھیں۔سعودی عرب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،دو خطرناک دہشت گرد ہلاک

سعودی دارالحکومت ریاض میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے دو خطرناک دہشت گردوں کوہلاک کردیا جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوا ۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریاض میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ اس دوران ایک اہلکار بھی زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ہلاک ہونے والوں میں ایک دہشت گرد خود کش بم دھماکوں میں استعمال ہونے والی جیکٹس بنانے کا ماہر تھا ۔سعودی وزارتِ داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ہلاک ہونے والے دونوں دہشت گرد سعودی شہری ہیں۔


انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد تائی السیاری مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا اور وہ لوگوں کو بھرتی کرنے کے بعد انہیں خود کش بمبار بننے کی تربیت دیتا تھا۔ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے بتایا کہ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والا دوسرا دہشت گرد اگست 2015 میں عصر کے علاقے میں مسجد پر ہونے والے بم دھماکے میں ملوث تھا۔ اس بم دھماکے میں پندرہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ انتہائی مطلوب افراد کی گرفتاری کے لیے خصوصی آپریشن کیا گیا اور دہشت گردوں نے بھر پور جوابی فائرنگ کی جس سے سکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار زخمی ہوا لیکن دونوں دہشت گرد مارے گئے۔اس کارروائی کی دوارن سکیورٹی فورسز نے دھماکہ خیز مواد سے بھری دو خود کش جیکٹس، دیسی ساختہ گرینڈ اور کیمیائی مواد اپنے قبضے میں لیا ہے۔یاد رہے کہ سنہ 2015 میں خصوصی افواج کے مرکز اور مدینہ میں مسجدِ نبوی کے قریب ہونے والے بم دھماکوں میں خود کش جیکٹس ہی استعمال کی گئی تھیں۔

Share this article

Leave a comment