Friday, 29 November 2024


تھر میں اموات 2250 سے تجا وز

محکمہ صحت تھرپارکرنے سال 2013میں234بچے ،2014 میں 326 بچے،2015 میں 398بچے،2016 میں 473 بچوں کی اموات کی تصدیق کی ہے،میڈیا اور سرکاری رپورٹ برابر نہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ محکمہ صحت تھرپارکر صرف پانچ شہروں میں بنی ہوئے ہسپتالوں میں مرنے والے بچوں کی رپورٹ کرتا ہے۔

ضلع تھرپارکر 22ہزار مربع پر پہلا ہوا صحرا ہے جس میں سات تحصیل ہیں ،مٹھی، کلوئی، ڈیپلو، اسلام کوٹ ، ننگرپارکر، چھاچھرو، ڈاہلی جس میں سے مٹھی ضلع ہیڈکوارٹر کے شہر میں سول اسپتال اور ڈیپلو، ننگرپارکر، چھاچھرو میں تحصیل اسپتال موجود ہے لیکن باقی تین تحصیلوں میں تحصیل ہسپتال کا درجہ حاصل نہیں،ضلع تھرپارکر کے 2300 گاؤں کے صحت کی سہولیات کے لیے 210ڈسپینسریز دیہاتی علاقوں میں بنائی گئیں جس میں سے 170 ڈسپینسریز کی ایس این ای ابھی تک منظور نہیں ہے ،لیکن محکمہ صحت تھر میں قحط سالی کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے آنے والے چار کروڑ بجٹ سے 176ڈسپینسریز کو فعال کرنے کا دعویٰ کرتا ہے،جبکہ 34ڈسپینسریز محکمہ صحت کے رپورٹ مطابق بند پڑی ہیں،جس کے وجہ سے دیہاتی علاقوں میں صحت کی سہولیات کا فقدان ہے جبکہ دیہاتی علاقوں سے شہروں کی ہسپتالوں تک پہنچنے کے لیے بھی مشکلات کا سامنہ ہے کیوں کہ محکمہ صحت تھر کے پاس مریضوں کو لانے کے لیے صرف 17ایمبولینس سروس گاڑیاں موجود ہیں جو 8ایمبولینس مٹھی سول ہسپتال 3ڈیپلو تحصیل اسپتال3چھاچھرو تحصیل ہسپتال 2ننگرپارکر تحصیل ہسپتال ایک ایک اسلام کوٹ اور ڈاہلی کے رورل ہیلتھ سنٹر پر دی گئی ہیں جبکہ ان میں سے صرف تین گاڑیاں فورویل ہیں جو کچھے راستے پر چل سکتی ہے لیکن 12گاڑیاں ٹو ویل ہیں جو دیہاتی علاقوں تک پہنچ ہی نہیں پاتے جس کی باعث تھر کے باسیوں کو اپنی مدد آپ تحت اسپتالوں تک سفر کرنا پڑتا ہے کیوں کہ تھر میں 70فیصد کچھے راستے ہیں،ذرائع نے بتایا کہ ان ایمبولینس میں 7گاڑیاں خراب ہو گئی جو ناکارا کھڑی ہیں،جبکہ کہ صوبہ پنجاب میں صوبہ بھر میں مفت ایمبولینس سروس دی جاتی ہے،ضلع تھرپارکر کے سرکاری ہسپتالوں میں 17سے لے کر 20گریڈ تک کے ڈاکٹروں کی297 آسامیاں خالی پڑی ہیں ۔

Share this article

Leave a comment