Friday, 29 November 2024


مریض کا اپنا خون زخم کاسب سے موئثرعلاج

 

ایمز ٹی وی(صحت) مریض کے اپنے خون میں وٹامن سی ملاکر اور اسے ایک ملغوبے کی صورت دے کر اس سے مہینوں بلکہ برسوں پرانے زخموں اور ناسوروں کو مندمل کرنے کی راہ ہموار ہوئی ہے جس کے اولین تجربات برطانیہ میں شروع ہوچکے ہیں۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اس طرح مریض کے اپنے ہی ڈی این اے اور خون وغیرہ سے بنا ہوا ایک جیلی دار مواد اس کے زخموں کو تیزی سے مندمل کرسکتا ہے۔ ابتدائی تجربات میں 10 میں سے 9 مریضوں کے زخم ایک سال کے اندر اندر مندمل ہوگئے۔

اس کامیابی کے بعد برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) نےمزید 66 مریضوں پر اسے آزمانے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ طبی آزمائشیں جلد شروع کردی جائیں گی۔

 

Share this article

Leave a comment