Friday, 29 November 2024


ایڈزبھی اب لاعلاج نہیں

 

ایمز ٹی وی (صحت) فاطمہ کڈنی کیئر اسپتال سرجانی ٹاؤن میں ڈائیلسسز کے مریض میںایچ آئی وی پازیٹو کے وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، مریض کا تعلق سندھ کے دیہی علاقے سے ہے۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین حوا علم الشفاء ٹرسٹ و سربراہ فاطمہ کڈنی کیئر اسپتال واحد علی رحمانی نے ایک تقریب میں بات چیت کرتے ہوئے کیا، اُنہوں نے کہا کہ مریض کے تمامتر علاج معالجے کے لیے ڈاکٹرز کی مشاورت کے بعد اقدامات کیے جارہے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ایڈز کا مرض اب لاعلاج نہیں رہا مگر اس کا علاج بہت مہنگا ہے جس میں مخیر شخصیات، ڈونر ادارو ں اور حکومت کو تعاون کرنا چاہیے۔

 

Share this article

Leave a comment