Friday, 29 November 2024


وہ 9 مواقع جب اوم پوری نے پاکستان کی تعریف کرکے بھارتیوں کو آگ لگادی

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمینٹ) لاہور،بالی ووڈ کے معروف فنکار اوم پوری جو کہ 66 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں نے متعدد بار پاکستان کی حمایت میں کھل کر بیانات دیئے جو بھارتی انتہا پسندوں کو ہضم نہ ہوئے اور اوم پوری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگے۔ ذیل میں اوم پوری کے ان بیانات کا ذکرکیا جارہا ہے جب اوم پوری نے پاکستان کی تعریف اور حمایت کیا

1 لالی ووڈ کی تعریف ورسٹائل فنکار اوم پوری نے جنہوں نے اپنی واحد پاکستانی فلم ایکٹر ان لائ میں کام کیا نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لالی ووڈ کی تعریف کی اور کہا کہ” پاکستان میں بہترین ڈائریکٹر،فنکار اور ٹیکنیکشن موجود ہیں۔ یہ میرے لئے بہت اچھا تجربہ تھا کہ میں نے اس فلم میں کیا۔ اوم پوری نے کہا کہ میں اور بھی مقامی فلموں میں کام کرنے کا خواہشمند ہوں اگر میرا کردار ان میں مختصر ہو“۔ 2 جب پاکستانی فلموں کی بھارت میں ریلیز کی حمایت کی اپنے چھٹے پاکستان کے دورہ کے موقع پر اوم پوری نے کہا کہ ”وہ پاکستانی فلموں کی بھارت میں پابندی کے مخالف ہیں اور چاہتے ہیں کہ پاکستانی فلموں کو بھارتی سینما?ں میں ریلیز کی اجازت دی جائے“۔ 3 لاہور فلموں کا گڑھ ہوتا اگر بٹوارہ نہ ہوتا لاہور میں ایک تقریب میں معروف فنکار اوم پوری نے کہا کہ لاہور فلموں کا گڑھ ہوتا اگر برصغیر کے ٹکڑے نہ ہوتے اور پاکستان ہم سے الگ نہ ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ ”عظیم لیجنڈری اداکار راج کپور نے بھی قدیم لاہور کی فلم انڈسٹری سے فائدہ اٹھایا “۔ 4لاہوریوں کی مہمان نوازی کی تعریف اوم پوری نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”جب بھی میں لاہور آیا،یہاں کے لوگوں نے مجھے بہت عزت دی ،بہت مہمان نوازی کی اور میری لاہور سے بہت اچھی یادیں جڑی ہیں“۔ 5 بالی ووڈ کو سماجی مسائل سے باخبرفلمیں بنانی چاہیے اوم پوری جو کہ لالی ووڈ فلم ایکٹر ان لائ میں مرکزی کردار کے باپ کا کردار ادا کررہے تھے نہ کہا کہ اس فلم میں سماجی مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے۔ جن میں کرپشن،جنسی تفریق کو خاص کر اجاگر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ فلم میکر زکے مقابلے میں پاکستانی کم بجٹ میں بین الاقوامی سطح پر اچھا تاثر ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ 6 فہد مصطفی کی تعریف ایکٹر ان لائ کی پروموشن کے دوران اوم پوری نے پاکستانی اداکار فہد مصطفی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ”مجھے یہ کہتے ہوئے ذرا بھی ہچکچاہٹ نہیں ہورہی کہ فہد مصطفی نے مجھے کتنا متاثر کیا۔ ”فہد پاکستان کی ہیرا ہے اور وہ کسی بھی بھارتی اداکار کے مقابلے میں بہتر ہے وہ بہت ٹیلنٹڈ اداکار ہے“۔ 7انڈوپاک امن کا پیغام پہنچایا اوم پوری نے پاکستان کے دورے کے موقع پر کہا کہ میں یہ دعویٰ کرتا ہوں کہ دونوں ممالک کی عوام کی اکثریت ہمسائیوں کے ساتھ امن چاہتی ہے۔”میں کہنا چاہوں گا کہ 95 فیصد عوام امن چاہتے ہیں جبکہ 5 فیصد کے مطابق لڑائی ہونی چاہیے۔ 8پاکستانی فلم انڈسٹری کیلئے امید کا اظہار کیا ”حالیہ سالوں میں لالی ووڈ نے بول،اور خدا کیلئے جیسی بہترین فلموں دیں جو کہ لالی ووڈ کی بہتری کی جانب اہم قدم ہے“ اوم پوری نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کا مستقبل ’بہت روشن ہے“۔ 9پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کی مذمت معروف اداکار نے کہا کہ ”میں پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کی مذمت کرتا ہوں اور آرمی پبلک سکول پر جو ظلم ڈھایا گیا اس کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں“۔

 

Share this article

Leave a comment