Friday, 29 November 2024


اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے کاﺅنٹر ٹیررازم فورس قائم کی

 

ایمز ٹی وی(لاہور) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس میں 2008ءسے سیاسی بھرتیاں نہیں کی گئیں۔ قوم کو فرسودہ نظام سے نجات دلائیں گے اور سائنسی بنیادوں پر تفتیشی نظام سے رشوت کی لعنت سے چھٹکارا حاصل ہو گا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ محکمہ پولیس میں 2008ءسے سیاسی بھرتیاں نہیں کی گئیں اور تمام بھرتیاں پبلک سروس کمیشن کے تحت ہو رہی ہیں۔ لوگوں کو فرسودہ نظام اور تھانہ کلچر نجات دلائیں گے اور رشوت کے خاتمے کیلئے فرنٹ ڈیسک کا دائرہ کار پورے پنجاب میں بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سائنسی بنیادوں پر تفتیشی نظام سے رشوت کی لعنت سے چھٹکارا حاصل ہو گا جبکہ تفتیشی رپورٹ تبدیل کرنے کے عمل کا بھی خاتمہ کیا گیا ہے ۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف ضرب عضب میں فورسز نے بھرپور کام کیا جبکہ سی ٹی ڈی دہشت گردی کے خلاف موثر قوت کے طور پر سامنے آئی جس نے پنجاب میں بھی بھرپور کارروائیاں کی ہیں اور پنجاب میں تقریباً 300 دہشت گرد مقابلوں میں مارے گئے۔

وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے کاﺅنٹر ٹیررازم فورس قائم کی ہے جبکہ پنجاب میں قائم ہونے والی فرانزک لیبارٹری سے چاروں صوبوں کی لاءانفورسمنٹ ایجنسیز رابطے میں ہیں اور فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رشوت کے خاتمے کیلئے ہی تھانوں میں فرنٹ ڈیسک نظام متعارف کرایا گیا جس کا دائرہ کار صوبے بھر میں پھیلا جائے گا اور پیسے لے کر کسی کو چھوڑنے اور پکڑنے کا سلسلہ بھی بند ہو جائے گا

 

Share this article

Leave a comment