Friday, 29 November 2024

قوم کے لیے اچھی خبر۔۔۔۔۔

ایمز ٹی وی (تجارت) چشمہ ایٹمی بجلی گھرسی ٹو نے ایک ماہ سے زائد عرصہ کی سالانہ ایندھن کی تبدیلی اور تعمیر و مرمت کے بعد کام شروع کر دیا، نیشنل گرڈ سسٹم سے منسلک 350میگا واٹ بجلی کی فراہمی بھی شروع ہو گئی۔

چشمہ نیوکلیئر حب بن گیا ایک وقت میں تین پاور پلانٹ چالو حالت میں کام کرنے لگے ہیں۔ چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ سی ٹو جوکہ گذشتہ ماہ سالانہ ایندھن کی تبدیلی اور مرمت کے لیئے بند کر دیا گیا تھا ،36 دنوں کی بندش کے بعد چالو ہو گیا ہے۔بجلی گھر کو چین اور پاکستانی انجینئرز نے وقت سے بھی پہلے مکمل کر دیا ہے جس نے 350 میگا واٹ بجلی کی پیداوار شروع بھی کر دی ہے۔

اس وقت چشمہ میں تین ایٹمی بجلی گھر سی ون سی ٹو اور سی تھری کام کرہے ہیں جن سے ایک ہزار میگا واٹ سے زائد بجلی حاصل کر کے نیشنل گرڈ سسٹم کو دی جا رہی ہے اس طرح چشمہ نیوکلیئر حب بن چکا ہے اور اس کا بجلی کی فراہمی اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں کلیدی کردار ہے چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ سی فور بھی اپریل میں کام شروع کردےگا۔چشمہ ایٹمی بجلی گھرسی ٹو نے ایک ماہ سے زائد عرصہ کی سالانہ ایندھن کی تبدیلی اور تعمیر و مرمت کے بعد کام شروع کر دیا، نیشنل گرڈ سسٹم سے منسلک 350میگا واٹ بجلی کی فراہمی بھی شروع ہو گئی۔

چشمہ نیوکلیئر حب بن گیا ایک وقت میں تین پاور پلانٹ چالو حالت میں کام کرنے لگے ہیں۔ چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ سی ٹو جوکہ گذشتہ ماہ سالانہ ایندھن کی تبدیلی اور مرمت کے لیئے بند کر دیا گیا تھا ،36 دنوں کی بندش کے بعد چالو ہو گیا ہے۔بجلی گھر کو چین اور پاکستانی انجینئرز نے وقت سے بھی پہلے مکمل کر دیا ہے جس نے 350 میگا واٹ بجلی کی پیداوار شروع بھی کر دی ہے۔

اس وقت چشمہ میں تین ایٹمی بجلی گھر سی ون سی ٹو اور سی تھری کام کرہے ہیں جن سے ایک ہزار میگا واٹ سے زائد بجلی حاصل کر کے نیشنل گرڈ سسٹم کو دی جا رہی ہے اس طرح چشمہ نیوکلیئر حب بن چکا ہے اور اس کا بجلی کی فراہمی اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں کلیدی کردار ہے چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ سی فور بھی اپریل میں کام شروع کردےگا۔

Share this article

Leave a comment