Saturday, 30 November 2024


خلیج فارس میں امریکی بحریہ اور ایرانی کشتیوں میں تصادم

ایمز ٹی وی(واشنگٹن) امریکن نیوی کے ایک جہاز نے انتہائی تیز رفتاری سے آنے والی چار چھوٹی ایرانی کشتیوں کی جانب انتباہی برسٹ فائر کیے جس کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، اس فائرنگ کا مقصد ایرانی کشتیوں کو امریکی بحری بیڑے سے دور رکھنا تھا۔


یہ واقعہ ایرانی خلیج میں اس وقت پیش آیا جب امریکی بحری بیڑے میں شامل جہاز مہان اور دیگر بحری جہاز ہرمز کی طرف جا رہے تھے۔ ایرانی کشتیاں امریکی بحریہ کے جہاز مہان سے 890 گز کے فاصلے پر تھیں تو امریکی جہاز نے تین انتباہی راﺅنڈ فائر کیے جن کے باعث ایرانی کشتیاں واپس چلی گئیں۔ امریکی بحریہ کی جانب سے ایرانی کشتیوں کو دور رکھنے کیلئے جہاز کے عرشے پر مشعلیں روشن کی گئیں جبکہ ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے دھواں بھی پیدا کیا گیا۔

امریکی محکمہ دفاع کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ایرانی کشتیوں کی جانب سے مہان جہاز پر بذریعہ ریڈیو رابطہ کیا گیا اور اس سے شناخت کا پوچھا گیا جس کے بعد رابطہ منقطع کرکے آگے بڑھنا شروع کردیا جس پر انتباہی فائر کیے گئے۔اس واقعے میں کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی زخمی ہوا ہے۔ خلیج فارس میں امریکی بحریہ اور ایرانی انقلابی بحریہ کی چھوٹی کشتیوںمیں اس طرح کے تصادم معمول کی بات ہیں لیکن امریکی بحریہ کی جانب سے انتباہی فائرنگ بہت ہی کم کی جاتی ہے۔

Share this article

Leave a comment