Friday, 29 November 2024


ہمارا ہر قدم پاکستان کے عوام کی فلاح و بہبودکی جانب بڑھ رہاہے،شہباز شریف


ایمز ٹی وی(لاہور) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگردھرناگروپ ہوش کے ناخن لیتاتو آج پاکستان میں بجلی کے کئی نئے منصوبے مکمل ہوچکے ہوتے،دھرنوں کے ذریعے ترقی کا عمل روکنے والے عوام کے خیرخواہ نہیں ہیں۔

دھرنوں کے ذریعے صرف ملک و قوم کے قیمتی وقت کو بلاجواز ضائع کیا گیا۔ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں نے کرپشن کے ذریعے اپنی جیبیں بھریںجبکہ ماضی کے حکمرانوں نے بھی ترقیاتی منصوبوں کے نام پر لوٹ مارکا بازارگرم کیے رکھا تھا۔وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ہمارا ہر قدم پاکستان کے عوام کی فلاح و بہبودکی جانب تیزی سے بڑھ رہاہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے ترقی کے تمام منصوبوں میں صرف شفافیت کے کلچرکو پروان چڑھایاہے

Share this article

Leave a comment