Friday, 29 November 2024


2018ءمیں لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی

 

ایمز ٹی وی (تجارت) وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف کاکہناہےکہ 2018ءمیں لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی لیکن بل ادا نہ کرنےوالوں کیلئے نہیں، لوڈشیڈنگ فری وعدے کی طرف سفر جاری ہے تاہم جہاں ادائیگی نہیں وہاں لوڈشیڈنگ ضرور ہو گی ۔

870میگاواٹ کے سکھی کناری پن بجلی منصوبےکے فنانشل کلوز کی تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر پانی وبجلی نے کہا کہ دریائے کنہار اگلے دو ماہ میں خیبر پختونخوا میں 870میگاواٹ کے پن بجلی منصوبے کی تعمیر شروع ہو جائے گی، یہ منصوبہ سی پیک کا حصہ ہے جو ایک ارب 80کروڑ ڈالر کی لاگت سے 2022میں مکمل ہو گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سکھی کناری منصوبے سے خیبر پختونخوا کی حکومت کو سالانہ ایک 30کروڑ روپےپانی استعمال کی مد میں ملیں گے۔

وفاقی وزیر پانی وبجلی کاکہناتھاکہ وہ اپنے مؤقف پرقائم ہیں کہ بھاشا پن بجلی منصوبے کامقام متنازع نہیں ، اس کی خریداری ایک ارب ڈالرز میں ہوگی، منصوبے پر اسی سال کام شروع کردیاجائےگا۔

 

Share this article

Leave a comment