Friday, 29 November 2024


کچی پنسل کے استعمال پرسخت نوٹس


ایمز ٹی وی(لاہور) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہورنذیر احمد گجانہ نے تھانوں میں کچی پنسل کے استعمال پرسخت نوٹس لیتے ہوئے تمام پولیس اہلکاروں کو حکم دیا ہے کہ وہ تھانوں میں کچی پنسل کا استعمال فوری بند کردیں باصورت دیگران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔


سیشن جج نے یہ ہدایات جسٹس کریمنل کمیٹی کے اجلاس میں عدالتی بیلف کی جانب سے ملنے والی شکایات پر جاری کی ہیں ،سیشن جج کو عدالتی بیلف کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چھاپے کے وقت اکثر پولیس اہلکار روزنامچے میں پکڑے جانے کے ڈر سے کچی پنسل کے ساتھ ملزم کی گرفتاری ڈال دیتے ہیں


اگر بیلف نہ آئے تو ربڑ کرکے اسی جگہ اگلے دن کی نئی تاریخ ڈال دیتے ہیں اور بیلف کو یہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ انہوں نے ملزم کو آج ہی حراست میں لیا ہے جبکہ اس کو کئی کئی دن سے تھانے کے اندر بیٹھا رکھا ہوتا ہے جس پرسیشن جج نے جسٹس کریمنل کمیٹی کے اجلاس میں سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشن کو ہدایت کی کہ وہ پولیس کو کچی پنسل استعمال کرنے سے روکیں اور جو بھی اہلکار ایسی حرکت کرتا ہے اس کو سخت سے سخت سزا دی جائے

Share this article

Leave a comment