Friday, 29 November 2024


چین کی لکڑی محمود بٹ کی من پسند خوراک


ایمز ٹی وی(گوجرانوالہ) گوجرانوالہ میں ایک شخص ایسا بھی ہے جو لکڑی کھاتا ہے ، لوگ دور دور سے اسے دیکھنے وحدت کالونی آتے ہیں،حیرانگی کا اظہار کرتے اور اسکے ساتھ سیلفیاں، تصاویر بنواتے ہیں۔


گوجرانوالہ کا 50 سالہ محمود بٹ لکڑی کھا کر گزر بسر کرنے لگا، 4بچوں کا باپ غریب ریڑھی بان گھر سے نکلتا ہے تو اپنے من پسند درختوں کی تلاش میں چل پڑتا ہے ، جہاں خوراک نظر آئی درخت پر چڑھ دوڑتا ہے۔ کہتا ہے 25 سال سے درختوں سے تازہ لکڑی اتار کر کھا رہا ہوں کبھی بیمار نہیں ہوا،محمود بٹ نے دنیا کو مزید بتا یا کہ ریڑھی پر چکر لگ جائے تو کھانا ورنہ لکڑی کھالیتا ہوں،مہنگائی بہت ہے ، آٹا بہت مہنگا ہے کہاں سے لائیں، بوہڑ، پیپل،کیکر،ٹالی جو ملے کھا لیتا ہوں۔


بوہڑ،ٹالی اور سکھ چین کی لکڑی محمود بٹ کی من پسند خوراک ہے۔اہل علاقہ نے اسے ” لکڑ پہلوان“ کا نام دیدیا، اس نے مزید کہا کہ غربت کے ہاتھوں مجبور ہو کر لکڑی کھانا شروع کی جو اب عادت بن چکی ہے۔ محلہ داروں کے مطابق محمود بٹ کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتا، ہم حیران ہیں کہ 25 سال ہوگئے لکڑی کھاتے لیکن آج تک کسی ڈاکٹر کے پاس نہیں گیا

Share this article

Leave a comment