Friday, 29 November 2024


آئینی نکات کی تشریح کیلئے اٹارنی جنرل کو پیش ہونے کا حکم


ایمز ٹی وی(لاہور) ہائیکورٹ نے اوگرا اور نیپرا سمیت 5 اتھارٹیز کو ماتحت کرنے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے 20 جنوری تک جواب طلب کر لیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں اوگرا اور نیپرا سمیت پانچ اتھارٹیز کو ماتحت کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کرنے کی کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے س معاملے پر وفاقی حکومت سے 20 جنوری تک جواب طلب کر لی ہے جبکہ آئینی نکات کی تشریح کیلئے اٹارنی جنرل کو بھی پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

Share this article

Leave a comment