Friday, 29 November 2024


محکمہ صحت کی عدم توجہ، ڈینگی، ملیریا اور چکن گونیا کے پے درپے حملے

 


ایمزٹی وی(صحت) شہر کراچی میں مچھروں کے خاتمے کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہ کیے جانے پر ڈینگی، ملیریا اور چکن گونیا کے کیسز کو روکا نہیں جاسکا، لیاری سے چکن گنیا کے مشتبہ 11مریضوں کو رپورٹ کیا گیا۔

ڈینگی پر یوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام سندھ کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتےشہرکے مختلف اسپتالوں کی او پی ڈیز میں5ایسے مریضوں کو لایا گیا جو ڈینگی سے متاثر تھے جبکہ12 مریضوں کو ڈینگی کی شکایت پر مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ۔

یہ وہ کیسز ہیں جو رپورٹ ہوئے ہیں رپورٹ نہ ہونے والے ڈینگی اور ملیریا کے کیسز درجنوں میں ہیں واضح رہے کہ گزشتہ سال صوبے میں ڈینگی اور ملیریا کےہزاروں کیسز سامنے آئے تھے جبکہ درجنوں ہلاکتیں بھی ہوئی تھیں لیکن ڈینگی پریوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام اور ملیریا کنٹرول پروگرام کی غیر فعالیت کے باعث ان کیسز کو روکنے کےلئے نہ کوئی واضح حکمت عملی بنائی گئی نہ ہی خاطر خواہ اقدامات کیے گئے ۔

دوسری جانب صوبائی محکمہ صحت کی عدم توجہ کے باعث چکن گنیا کے مشتبہ مریض شہر کے دیگر علاقوں سے بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ۔

 

Share this article

Leave a comment