Friday, 29 November 2024


وزیر داخلہ اجلاسوں کی سربراہی نہیں کر سکتے

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) لاہور ہائیکورٹ میں نادرا اتھارٹی بورڈ کے 8 ممبرز کی تعیناتی کے اقدام کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نادرا ممبران کی تعیناتی میں میرٹ کو نظرانداز کیا گیا ہے، نادرا خودمختار ادارہ ہے، وزیر داخلہ اجلاسوں کی سربراہی نہیں کر سکتے ۔


عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو نادرا بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرنے سے روک دیا جبکہ ممبر نادرا طارق محمود اور طارق اکبر کو کام سے روکنے پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے نادرا کے ڈپٹی چیئرمین کو بھی بطور چیئرمین احکامات جاری کرنے سے روک دیا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اداروں کی آزادی پر سمجھوتہ نہیں ہونے دیں گے۔ سرکاری وکیل حکومت کو بتا دیں سرکاری اداروں کو مرضی سے نہ چلائیں۔

 

Share this article

Leave a comment