Friday, 29 November 2024


جرم ثابت 17جنوری کو پھانسی دی جائے گی

 

ایمز ٹی وی(لاہور) سیشن جج لاہور نذیر احمد گجانہ نے قتل کے مقدمہ میں ملوث مجرم حضرحیات کے 17سال بعدڈےتھ وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ، مجرم کو 17جنوری کو کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دی جائے گی۔

استغاثہ کے مطابق حضرحیات شیخوپورہ کا رہائش پذیر ہے ،مجرم نے شادباغ کے علاقے میں ایک رکشہ ڈرائیورانیس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس پر اس کے خلاف 2000ءمیں مقدمہ درج کرکے پولیس نے چالان سیشن کورٹ عدالت میں پیش کردیا تھا،ایڈیشنل سیشن جج رانا محمد یوسف نے 2003ءمیں جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کی سزا دی۔مجرم نے لاہور ہائی کورٹ اپیل کی جو 2009ءمیں خارج ہو گئی ،بعدازاں مجرم نے سپریم کورٹ اپیل کی جو 2010ءمیں خارج ہو گئی بعد میں مجرم کی طرف سے مختلف متفرق درخواستیں دی جاتی رہی جس کی وجہ سے سزائے موت کی سزا پر عمل نہ ہوسکا۔

کوٹ لکھپت جیل نے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی وساطت سے سیشن جج کو مجرم کو پھانسی دینے کی اپیل کی جس پر فاضل جج نے گزشتہ روزمجرم حضرحیات کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔عدالت نے مجسٹریٹ شاہد آفتاب کو مجرم کی ورثا سے ملاقات اور آخری خواہش قلمبند کرنے کے لئے مقرر کردیا ہے

 

Share this article

Leave a comment