Saturday, 30 November 2024


محمد علی ،انیل کمبلے کو مات دینے میں کا میاب

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) کراچی میں ہونے والے انٹر ڈسٹرکٹ انڈر نائنٹین کرکٹ ٹورنامنٹ میں نوجوان فاسٹ باؤلر نے صرف 12 رنز کے عوض تمام دس وکٹیں حاصل کر کے انوکھا اعزاز حاصل کر لیا۔

کراچی میں کھیلے جا رہے سہ روزہ کراچی ریجن انٹر ڈسٹرکٹ انڈر19 ٹورنامنٹ میں زون تھری نمائندگی کرنے والے محمد علی نے یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں زون vii کے خلاف صرف 12 رنز کے عوض تمام دس وکٹیں حاصل کیں جس کی بدولت ان کی ٹیم نے اننگز اور 195 رنز سے فتح حاصل کر لی۔

محمد علی کا یہ ریکارڈ فرسٹ کلاس سطح پر ریکارڈ بک میں جگہ نہیں بنا سکے گا لیکن عالمی سطح پر انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر جم لیکر نے 1956 کی ایشز سیریز میں پہلی مرتبہ ایک اننگز میں دس وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور اس میچ میں انہوں نے 19 وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو اننگز اور 170 رنز سے فتح دلائی تھی۔


اس کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں صرف انیل کمبلے ہی یہ اعزاز حاصل کر سکے جنہوں نے پاکستان کے خلاف دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم یہ تاریخ رقم کی تھی۔

محمد علی کو اپنی اچھی کارکردگی کا صلہ بھی جلد مل گیا اور انہیں گریڈ ٹو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment