Friday, 29 November 2024


قومی ایئرلائن کو بالآخرمسافروں کا خیا ل آہی گیا

 

ایمز ٹی وی (کراچی) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے طیاروں میں مسافروں کی تفریح اور سہولیات کا نیا نظام متعارف کر ادیا ۔

قومی ایئر لائن کو بالآخر مسافروں کا خیا ل آہی گیا ، پی آئی اے انتظامیہ نے طیاروں میں مسافروں کی تفریح اور آرام کیلئے سہولیات متعارف کر اد ی ہیں جس کے تحت اندرون ملک پروازوں میں مفت انٹرنیٹ سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے۔

ترجما ن کا کہنا ہے کہ پرائم ڈومیسٹیک پروازوں پر آج سے انٹرنیٹ سہولت بھی متعارف کرا دی گئی ہے جس کے بعد نئے سسٹم کے ذریعے مسافر اپنے لیپ ٹاپ، سیل فون اورٹیبلٹ سے منسلک ہوسکتے ہیں۔

ابتدائی طورپرسہولت کراچی ،اسلام آباد اوربراستہ لاہورکی پروازوں پرشروع کی جارہی ہے جبکہ پہلے مرحلے میں 30 گھنٹے دورانیے کا تفریحی مواد شامل کیا گیا ہے جس میں تلاوت کلام پاک، نعت رسول مقبول ،، بچوں کی فلمیں اورپاکستانی ٹی وی ڈراموں کا مواد شامل ہے۔ دوسرے مرحلے میں انگریزی فلمیں، بچوں کیلئے گیمزاور نقشہ جات شامل ہوں گے۔

 

Share this article

Leave a comment