Friday, 29 November 2024


تجارت کو فروغ دے کرخوشحال پاکستان کا ہدف حاصل کیا جاپانی اخبار


ایمز ٹی وی(اسلام آباد) نواز شریف حکومت کے بہترین انداز حکمرانی، اقتصادی اصلاحات اور سیکورٹی کی بہتر ہوتی ہوئی صورتحال کے نتیجے میں مسلم لیگ (ن) 2018ءکے انتخابات میں بھی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔


امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال جس نے پورے ملک کو اپنی گرفت میں لے رکھا تھا،پر فوج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کے باعث قابو پا لیا گیا ہے۔ نکی ایشین ریویو نے کہا ہے کہ نواز شریف حکومت کے دوران مسلم لیگ (ن) نے انفراسٹرکچر اور پبلک ٹرانسپورٹیشن نظام کی تعمیر پر خصوصی توجہ مرکوز کی، اسی طرح پنجاب کے زرعی علاقوں کی بہتری اور بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے۔

چین پاکستان اکنامک کوریڈور منصوبہ کو مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں خاص اہمیت حاصل رہی، جس میں چین کی مالی امداد کے تحت جامع انفراسٹرکچر پروگرام تشکیل دیئے گئے۔ سی پیک منصوبے میں 51 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائیگی، توانائی پلانٹس کی تعمیر کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ سی پیک منصوبے کے تحت سڑکیں، پورٹس، ریلوے لائنز، ایئر پورٹس کی تعمیر کے ساتھ وسیع پیمانے پر صنعتی زونز بھی تعمیر کئے جائیں گے جمہوری نظام کو بھی استحکام ملا ہے۔


تاجر برادری و عوام میں پذیرائی کے بعد وزیر اعظم نوازشریف نے آئندہ عام انتخابات میں کامیابی پر توجہ مرکوز کردی ہے۔ تجارت کو فروغ دے کرخوشحال پاکستان کا ہدف حاصل کیا جاسکتاہے۔ نوازحکومت کی پالیسی سے پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہورہی ہے۔ پاناما پیپرز سکینڈل سے نوازشریف حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے

Share this article

Leave a comment