Friday, 29 November 2024


30 افراد کو زندہ جلا کر قتل کردیا

ایمز ٹی وی(برازیلیا) برازیل کی ایک پرہجوم جیل میں دو جرائم پیشہ گروہوں کے تصادم کے نتیجے میں 30 قیدی ہلاک ہوگئے ، مرنے والوں میں سے بعض افراد کے سر قلم کردیے گئے ہیں جبکہ بعض افراد کو زندہ جلاکر مارا گیا ہے۔


مشرقی برازیل کے شہر ناٹال کی الاکوز جیل کی بیرک میں قید ایک جرائم پیشہ گروہ کے قیدیوں نے دوسرے گروہ کے قیدیوں کے بیرک پر حملہ کردیا۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بہت سے قیدیوں کے سر تن سے جدا کیے گئے ہیں جبکہ متعدد کو زندہ جلایا گیا ہے جس کے نتیجے میں 30 قیدی ہلاک ہوئے ہیں۔ جیل میں 650 کی گنجائش سے زیادہ 1150 قیدی رکھے گئے تھے ۔


واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز سے ہی برازیل کی مختلف جیلوں میں فسادات کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ یہ سلسلہ نئے سال کے موقع پر شروع ہوا تھا جب ماناؤس کی جیل میں تصادم کے نتیجے میں 56 قیدی ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد گزشتہ ہفتے بھی شمالی اور ایمازونین جیلوں میں تصادم کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے تھے

Share this article

Leave a comment