Saturday, 30 November 2024


عالمی شہرت یافتہ پہلوان نے نئی مثال قائم کردی

 

ممبئی ( اسپورٹس) بھارت میں جہیز کی روایت عام ہے۔ اس کے خلاف گوکہ کافی تحریکیں چلتی رہتی ہیں ۔ لیکن اس کے باوجود جہیز کی کمی کے سبب خواتین پر تشدد اور انہیں جان سے ماردینے جیسے واقعات اکثر میڈیا میں رپورٹ ہوتے ہیں، البتہ اس رسم کے خلاف اولمپکس میں بھارت کے لئے کانسی کا تمغہ جیتنے والے پہلوان یوگیشور دت نے عملی قدم اٹھاکر مثال قائم کردی۔ وہ پیر کے روز شادی کے بندھن میں بندھے۔ انہوں نے اپنے سسرال سے صرف ایک روپیہ بطور جہیز وصول کیا۔ ایسا نہیں کہ ان کی شادی کسی غریب گھرانے میں ہوئی بلکہ ان کی اہلیہ ہریانہ کے کانگریسی لیڈر کی بیٹی ہے۔ شادی کی تقریب میں کئی ممتاز شخصیات موجود تھیں، سب نے اس فعل کو سراہا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment