Friday, 29 November 2024


سیاسی اور اپوزیشن جماعت کو اندر نہیں جانے دیں گے،مریم اورنگزیب

 

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے پروٹوکول آفیسر کو سپریم کورٹ داخلے سے روک دیا گیا۔ پانامہ کیس کی سماعت سے قبل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلاءسیاسی رہنماﺅں کو روکنے کیلئے سپریم کورٹ کے باہر موجود ہیں۔وکلاءنے مریم اورنگزیب کے پروٹوکول افسر کو روکا تو ان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ جبکہ وکلاءاور پی ٹی آئی کے شفقت محمود کے درمیان بھی تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔وکلاءکا کہنا تھا کہ ہم کسی سیاسی رہنما اور حکومتی جماعت کو اندر نہیں جانے دیں گے۔شفقت محمود نے کہا کہ یہ کوئی طریقہ کار نہیں ہے۔وکلاءنے پی ٹی آئی کی شریں مزاری کو بھی سپریم داخلے سے روکنے کی کوشش کی تاہم وہ اندر جانے میں کامیاب ہوگئیں۔ وکلاءنے موقف اپناتے ہوئے کہا کہ ہاﺅسنگ سوسائٹی کی زمین کیلئے این او سی نہیں دیا جارہا۔ اگر این او سی نہیں دیا گیا تو پانامہ کی سماعت کیلئے کسی سیاسی اور اپوزیشن جماعت کو اندر نہیں جانے دیں گے۔وکلا نے وزیراعظم کے وکیل مخدو علی خان کو بھی سپریم کورٹ داخل ہونے سے روک دیا ہے جبکہ اعتزاز احسن کو روکنے کی کوشش کی۔

 

Share this article

Leave a comment