Friday, 29 November 2024


میرے والدین میرا انتظار کرتے کرتے اس دنیا سے رخصت ہو گئے

 

ایمز ٹی وی(ننکانہ صاحب) ذاتی رنجش کی بنا پر 20 سال قبل اغوا ہونے والی بچیکی کی ریحانہ بالآخر اپنے گھر پہنچنے میں کامیاب ہوگئی لیکن اتنے سالوں بعد گھر آنے والی بیٹی کیلئے دیدہ و دل فراش راہ کرنے والی نہ ہی ماں اس دنیا میں ہے اور نہ ہی بانہوں میں لینے والا باپ اس کا منتطر ہے۔ ننکانہ صاحب کے نواحی علاقے بچیکی سے 1997 میں12 سالہ ریحانہ کو ذاتی رنجش کی بنا پر علاقے کے با اثر افراد اشرف اور امجد نے اغوا کیا اور زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ بعد ازاں ملزمان نے ریحانہ کو آگے جسم فروشوں کے ہاتھ بیچ دیا ، جہاں اسے دن رات بد فعلی کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ ریحانہ کے والدین نے بیٹی کے اغوا کا مقدمہ بھی درج کرایا لیکن پولیس کی جانب سے با اثر ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ 20 سال بعد گھر لوٹ کر آنے والی ریحانہ نے روتے ہوئے بتایا کہ ملزمان اسے نشہ آور ٹیکے لگا کر جسم فروشی کیلئے آگے بیچتے رہتے تھے ۔ اتنی چھوٹی عمر میں اغوا ہونے کے باعث گھر کا نقشہ بھی ذہن سے محو ہوچکا تھا لیکن ایک دن ہمت کرکے بھاگ کھڑی ہوئی اور والدین کا نام پوچھتے ہوئے گھر تک پہنچی لیکن یہاں آکر پتا لگا کہ میرے والدین میرا انتظار کرتے کرتے اس دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں۔ ریحانہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ اسے اغوا کرنے والے ملزمان بہت ہی با اثر ہیں لیکن ان کی وجہ سے میری پوری زندگی تباہ ہو کر رہ گئی ہے اس لیے ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے

 

Share this article

Leave a comment