Friday, 29 November 2024


پی ٹی آئی کا طریقہ کار قانونی نہیں ہے،مصدق ملک

 

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) ترجمان وزیر اعظم مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی کوئی بھی بات جھوٹ پر مبنی نہیں ہے،تحریک انصاف صرف الزام لگانا جانتی ہے ،قانونی بات نہیں کرتی اور نہ ہی کوئی ثبوت دیتی ہے۔ رینجرز کے آنے سے کراچی میں سکون ہوا،انہیں اختیارات مل جائیں گے:نثار کھوڑو ہمارے وکیل کل عدالت میں تمام بیانات کی تشریح کریں گے،نواز شریف نے کوئی استثنی نہیں مانگا۔عدالت میں بہت سے ثبوت دے چکے ہیں جبکہ کچھ بہت جلد سامنے آجائیں گے۔سپریم کورٹ میں اب قانون اور ثبوتوں پر بات ہو رہی ہے۔ پی ٹی آئی کا طریقہ کار قانونی نہیں ہے،وہ قانونی نقطے کو بری چیز سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سربراہ تحریک انصاف عمران خان کی گفتگو ٹھیک نہیں ہے،وہ اپنے موقف سے بار بار ہٹ جاتے ہیں۔پی ٹی آئی والے ایک بیان سے ہٹتے ہیں تو دوسرا بیان سامنے لے آتے ہیں

 

Share this article

Leave a comment