Friday, 29 November 2024


امجد صابری قتل کیس کی سماعت

 

ایمز ٹی وی(کراچی) عدالت نے مرحوم امجد صابری کی گاڑی واپس کرنے سے انکار کر تے ہوئے کہا ہے کہ فرانزک رپورٹ آنے تک ایسا ممکن نہیں۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں امجد صابری قتل کیس کی سماعت ہوئی جس دوران امجد صابری کی گاڑی کی واپسی سے متعلق رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دی گئی۔ عدالت نے حکم دیا کہ امجد صابری کی گاڑی کو ایف ایس ایل کرا کر رپورٹ پیش کی جائے۔ واضح رہے کہ امجد صابر ی کی بیوہ نادیہ صابری نے گاڑی واپس کرنے کی استدعا کی تھی تاہم عدالت نے ریمارکس دئیے کہ فرانزک رپورٹ آنے تک گاڑی واپس نہیں کی جا سکتی۔

 

Share this article

Leave a comment