Friday, 29 November 2024


نقل کاخاتمہ اساتذہ کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کوئٹہ) کنٹرولر امتحانات بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سید عباد اللہ شاہ غرشین نے کہا ہے کہ اس مرتبہ میٹرک کے سالانہ امتحانات میں سپروائزری کی ڈیوٹیاں تمام اساتذہ تنظیموں کی مشاروت سے میرٹ اور سینارٹی پر دی جارہی ہیں ۔ انہوں نے تمام اساتذہ تنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ نقل سے پاک و شفاف امتحانات میں سب نے یقین دھانی کرائی ہے اور قرعہ اندازی کے بغیر اساتذہ کو امتحانات میں تعینات کرنے پر اتفاق ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میٹرک کے سالانہ امتحانات میں مقامی سطح پر نگران کی تعیناتی ختم کردی گئی ہے ا نکی جگہ ایک جے وی ٹیچر یا معلم القران کو اضافی ایڈیشنل ڈپٹی سپرٹنڈنٹ تعینات کیا جارہا ہے ۔ا نہوں نے اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ امتحانات میں نقل کے خاتمے کے لئے اپنا بنیادی کردار ادا کریں۔ کیونکہ ان کے تعاون سے نقل کاخاتمہ ممکن ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ نقل سے پاک امتحانات کا انعقاد ہو اور محنتی طلباء کی حق تلفی نہ ہو۔ نقل کرنے والے طلباء سے بورڈ قوانین کے مطابق نمٹا جائے گا۔

 

Share this article

Leave a comment