Friday, 29 November 2024


رشین ہیلی کاپٹرز حکومت بلوچستان نے خرید لئے

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت)حکومت بلوچستان نے روس کی ایک کمپنی کے ساتھ ہیلی کاپٹر خریدنے کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی جس کے بعد ہیلی کاپٹر کی فراہمی آئندہ ماہ ہونے کی امید ہے۔ روس کے نشریاتی ادارے’تاس‘کے مطابق حکومت بلوچستان اور روس کی کمپنی’رشین ہیلی کاپٹرز‘کے درمیان پہلے سول معاہدے کے تحت ایک ایم آئی 171 ہیلی کاپٹر کا معاہدہ ایک کروڑ 52 لاکھ ڈالر میں طے پایا،ہیلی کاپٹر فروری2017 کے وسط تک بلوچستان حکومت کو فراہم کردیا جائے گا۔ بلوچستان حکومت کے عہدیداروں کو امید ہے کہ وہ اس کثیر المقاصد ہیلی کاپٹر کو سفری سہولیات سمیت، ہنگامی حالات میں سامان کی ترسیل اور طبی امدادی سرگرمیوں سمیت دیگر کاموں کے لیے استعمال کر سکیں گے۔ ایک سینیئر حکومتی عہدے دار نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں اہم شخصیات (وی آئی پی) کے لیے 14 نشستیں اور 26 عام مسافروں کی سیٹیں ہیں، طبی ایمرجنسی کے موقع پر یہ سیٹیں 14 اسٹریچرز میں بھی تبدیل کی جا سکیں گی۔

 

Share this article

Leave a comment