Saturday, 30 November 2024


نصرت سحر کوجیل نصیب ہو، نثارکھوڑو

 

ایمز ٹی وی(کراچی) سندھ اسمبلی اجلاس میں آج پھرنوک جھونک اور تندو تیز جملوں کا تبادلہ کیا جاتا رہا۔ پی پی کے رکن اسمبلی نثار کھوڑو نے نصرت سحر عباسی کے سوال کے جواب میں کہا کہ مجھ پر جیل میں سانپ نے بھی حملہ کیا تھا،میں یہ دعا نہیں کروں گا کہ نصرت سحر کو جیل نصیب ہو۔
رکن اسمبلی نصرت سحر عباسی نے سوال کیا کہ کھانے کے معیارپر نظررکھنے کاکوئی نظام جیل میں موجود ہے؟ سوال کا جواب دیتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ قیدیوں کو تین دن چکن اور 2 دن بیف دیا جارہا ہے جبکہ دال بھی روزانہ پکائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت فی قیدی140 روپے یومیہ خرچ کرتی ہے۔
نصر ت سحر نے کہا کہ چیکنگ کے باوجود گدھے کا گوشت سرعام فروخت ہوتے دیکھا گیا ہے۔اگراس طرح اچھاکھاناقیدیوں کومہیاہوتاہے توپھرسب قیدی رہناپسندکریں گے۔ محکموں کے اخراجات کی آڈٹ کیلئے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی موجود ہے۔سندھ میں4ویمن جیل سکھر،لاڑکانہ،حیدرآباد اورکراچی میں ہیں۔چاروں ویمن جیلوں میں2011سے2013تک صرف19خواتین موجودتھیں۔
 

 

Share this article

Leave a comment