Saturday, 30 November 2024


وائس چانسلر کی 6رکنی چائنیز وفد سے ملاقات

 

ایمزٹی وی(کراچی / تعلیم)وفاقی جامعہ اردو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد سے اکیڈمی آف سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر جیان لِن، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آف ساؤتھ چائنا سی انسٹیٹیوٹ آف اوشیانولوجی کی سربراہی میں چھ رکنی چائنیز وفد نے ملاقات کی اور اہم تعلیمی امور پر گفتگو کی.
اسوقت مذکورہ چائنا ا نسٹیٹیوٹ میں دنیا بھر کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے طلباء تحقیق میں مصروف عمل ہیں جبکہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے طلباء کی تعداد محض پانچ ہے۔ ان کے پاس دنیا بھر کے اساتذہ اور طلباء کے لئے200تعلیمی وظائف ہیں جنہیں پاکستان کی جامعات کے طلباء بھی حاصل کرکے متعلقہ مضمون پر تحقیقی عمل میں حصہ لے سکتے ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر جیان لن کا کہنا تھا کہ وفاقی جامعہ اردو کی انتظامیہ جن اساتذہ اور طلباء کو نامزد کرے گی وہ انہیں انسٹیٹیوٹ میں تحقیق کے لئے وظائف دیں گے۔اس کے علاوہ جلد ان کے دو بحری جہاز کراچی، سمندری تحقیق کے لئے لائے جائیں گے
ملاقات کے دوران رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم، شعبہ ارضیات کی چیئرپرسن سیما ناز صدیقی،استاد سہیل انجم و دیگر اساتذہ بھی موجود تھے

 

Share this article

Leave a comment