Saturday, 30 November 2024


میرے والدین 40 سال قبل پاکستان سے بلجیم آئے

 

ایمز ٹی وی( اسلام آباد) پاکستانی نژاد 34 سالہ لبرل سیاستدان حنا بھٹی بلجیم کے صوبائی اثر ورسوخ والے مغربی فلنپڈرز کی اوسٹینڈ میونسپل کونسل کی نئی صدر بن گئیں۔
حنا بھٹی نے ڈیلی ہٹ لیٹسٹ نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ میرے والدین 40 سال قبل پاکستان سے بلجیم آئے اور میری پیدائش اور پرورش اوسٹینڈ میں ہوئی اور میں اسکے سوا کہیں بھی سکونت نہیں چاہتی۔ گھر میں وہ اردو اور ڈچ دونوں زبانوں میں بات چیت کرتے ہیں۔ دونوں ثقافتوں کے بہتر پہلوئوں کے امتزاج کو ہمیشہ پسند کیا اور مثبت پایا ہے

 

Share this article

Leave a comment