Saturday, 30 November 2024


عدالت عظمیٰ میں پاناما کیس کی سماعت جاری

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں پاناما کیس کی سماعت جاری ہے جہاں جماعت اسلامی کے وکیل توفیق آصف اپنے دلائل دے رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید شیخ ، جسٹس اعجا ز الاحسن ، جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اعجاز افضل پر مشتمل پانچ رکنی لارجر بینچ پاناما کیس کی آج پھرسماعت کررہا ہے جہاں وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان کے دلائل مکمل ہونے کے بعد جماعت اسلامی کے وکیل دلائل جاری رکھے ہوئے ہیں۔
سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف ، جماعت اسلامی ، عوامی مسلم لیگ اور دیگر فریقین نے وزیرا عظم نوازشریف کی نااہلی کے لیے درخواستیں دائر کر رکھیں ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان کے دلائل مکمل ہو چکے ہیں۔ جماعت اسلامی کے وکیل کے بعد مریم ، حسین اور حسن نواز کے وکلاءاپنے دلائل دیں گے جس کے بعد ملک کی سیاسی نوعیت کے سب سے اہم ترین کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا۔

 

Share this article

Leave a comment