Friday, 29 November 2024


پاکستان اسٹاک ایکسچینج 49ہزار968پوائنٹس کی سطح پر بند

 

ایمزٹی وی(تجارت)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 49ہزار 968پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔
تفصیل کے مطابق منگل کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 92پوائنٹس کے اضافے کے بعد کے ایس ای 100انڈیکس49ہزار968پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 22کروڑ 63لاکھ 87ہزار 420شیئرز کا کاروبار کیا گیا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 20ارب 53کروڑ78لاکھ 60ہزار 729روپے تھی ۔
کے ایس ای 100انڈیکس میں آج 410کمپنیوں نے کاروبار کیا جن میں سے 198کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو میں کمی ،194کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو میں اضافہ جبکہ 18کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو میں کوئی ردو بدل نہ ہوا ۔اس سے قبل آج دن کے آغاز میں کے ایس ای 100انڈیکس 50ہزار کی نفسیاتی سطح بھی عبور کرگیا تھا

 

Share this article

Leave a comment